میاں جمشید میری بیگم کا ایک ٹریننگ سیشن اسی اسکول میں ہونا تھا جہاں میں نے تعلیم حاصل کی ہوئی تھی۔ سو خوشی سے اسے وہاں چھوڑنے گیا کہ چلو تعلیمی دور کی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔ اس نے گیٹ کے اندر کی جانب بیٹھے سیکورٹی والوں سے انٹری وغیرہ کروا کر مجھے اوکے کا ہاتھ سے اشارہ کر دیا۔ انہی سیکورٹی والوں کے پاس ہی کچھ بڑی عمر کے اساتذہ کا ٹولہ کھڑے دھوپ سینک رہا۔ میں مشاھدہ کر رہا تھا کہ وائف کی انٹری کے پراسیس اور اس کے ہال تک جانے کی چال پر ان کی مسلسل نظریں جمی رہیں۔ باتیں بھی ساتھ ساتھ چل رہی تھی۔ ان میں میرے عربی کے ٹیچر بھی شامل تھے۔…
ثروت رضوی خواتین کو عزت دو صرف زبان سے نہیں دل سے۔ ورک پلیس ہراسمنٹ ایک مسئلہ جو خواتین کی ترقی و کامیابی کا سب سے بڑا دشمن بنتا دکھائی دیتا ہے۔ ہراسمنٹ جسے عرف عام میں ہراساں کیا جانا کہتے ہیں ایک عالمی مسئلہ بنتا جارہاہے یا یوں کہ لیں کہ یہ مسئلہ تو شاید ازل سے ہی تھا تاہم وقت اور زمانے کی تیز رفتار ترقی میں بڑھتے ہوئے خواتین کے کردار نے اس مسئلے کو بھی پر لگا دیے ہیں۔ پہلے زمانے میں اگر پانچ فیصد خواتین ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی نظر آتی تھیں تو آج کے زمانے میں یہ تعداد کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور کسی نہ کسی طرح ملک…
آصف فرخی کل میں بستر میں لیٹ جائوں گا، میں نے جواب دیا جب میرے ایک دوست نے مجھ سے پوچھا کہ اگلے دن کا ارادہ کیا ہے۔ کیوں، کل کیا خاص بات ہے؟ دوست نے سوال کے جواب میں ایک اور سوال داغ دیا۔ کل ….. ارے بھئی کل ….. کل بستر میں لیٹنے کا عالمی دن ہے ! میں سوچ میں پڑ گیا کہ کیا جواب دوں اور کیسے کہوں کہ یہ تو میری ہر دن کی خواہش ہوتی ہے۔ صبح سویرے نرم نرم بسر میں کچھ دیر اورلیٹے رہنے کا موقع مل جائے۔ مگر پھر دیکھتا ہوں کہ کھڑکی سے دھوپ چھن چھن کر آرہی ہے۔ ناچار بستر چھوڑنا پڑتاہے۔ کاش کوئی دن ایسا بھی ہو کہ میں آتی دھوپ کو دیکھ کر…
ببرک کارمل جمالی محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے ڈرگ ایکٹ 1976 کے شق 44 کے تحت بلوچستان ڈرگ رولز کا اجراء کر دیا ہے، جس میں پہلے مرحلے کے تحت ڈویژن کی سطح پر ڈویژن کے کمشنر کوالٹی کنٹرول بورڈ کے سربراہ ہوں گے جس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈرگ انسپکٹرز فارماسسٹ، محکمہ صحت کے حکام پر مشتمل ہوگا اس ایکٹ میں ترمیم ٹاسک فورس و محکمہ صحت میں اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت کیا جا رہا ہے جو جعلی ادویات کے غیر قانونی مکروہ دھندے سے منسلک لوگوں اداروں اورمعاونت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے قانون کے شکنجے میں لائے گی۔ سچ تو یہ ہے کہ مریض اور ڈاکٹر میں رش…
سعودی عرب سے فرار ہونے والی لڑکی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی کہانی سعودی عرب میں دیگر آزاد خیال خواتین کو بھی ملک سے فرار ہونے کے لیے متاثر کرے گی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق کینیڈا میں پناہ حاصل کرنے والی سعودی لڑکی رہف محمد القنو ن نے آسٹریلوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک سے فرار ہونا بین الاقوامی توجہ حاصل کرگیا جس کی وجہ سے ایک تبدیلی آئے گی۔ رہف محمد القنون کا انٹرویو آسٹریلیا میں ہی شائع ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد سعودی ان…
امریکی ماہرین کی جانب سے ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ بیماری یا تکلیف میں اپنے کسی پیارے کا ہاتھ تھامتے ہیں تو اس سے نہ صرف سانس اور دل کی دھڑکن بھی ایک جیسی ہوجاتی ہے بلکہ دونوں کی دماغی سرگرمیوں کی لہریں بھی ہم آہنگ ہوجاتی ہیں۔ ماہرین نے اس حیرت انگیز بات کا انکشاف آن لائن تحقیقی جریدے ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘‘ (پی این اے ایس) میں شائع شدہ رپورٹ میں کیا ہے۔یہ مطالعہ یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر اور یونیورسٹی آف ہائیفا کے ماہرین نے مل کر انجام دیا ہے۔ اس میں دیکھا گیا کہ صرف ہاتھ تھامنے کے عمل سے ب…
دبئی کے ماہر کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر جنید خان نے اس پیچیدہ مسئلے کا آسان حل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈھلتی عمر کے اثرات میں شدت لانے والے عوامل میں تناؤ، غذا، ورزش، ماحول اور جینیاتی عوامل شامل ہیں جس پر قابو پاکر ڈھلتی عمر کے اثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جب کہ جلد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیمیکل سے تیار کردہ پراڈکٹس سے فائدے کے بجائے نقصان کا زیادہ احتمال رہتا ہے۔ڈاکٹر جنید خان کا کہنا تھا کہ ڈھلتی عمر کے اثرات نمایاں طور پر سب سے پہلے چہرے پر نظر آتے ہیں چنانچہ ایسے وقت میں ایک ایسے ٹریٹمنٹ کی ضرورت پڑتی ہے جس سے چہرے کی جھریاں بھی ختم ہوج…
چاند پر سب سے پہلا قدم کس نے رکھا تھا، یہ تو سب ہی جانتے ہیں۔ تاہم زمین سے باہر خلا میں جانے والا پہلا شخص اور پہلی خاتون کون تھی اس کے بارے میں بہت کم افراد جانتے ہیں۔ سنہ 1969 میں جب چاند پر پہلے انسان نے قدم رکھا، اس سے 8 سال قبل ہی روس اپنے پہلے خلا نورد کو خلا میں بھیج چکا تھا۔ یوری گگارین کو خلا میں جانے والے پہلے شخص کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے صرف 2 سال بعد 1963 میں ایک باہمت خاتون ویلینٹیا ٹرشکوا خلا میں جانے والی پہلی خاتون کاا عزاز حاصل کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کروا چکی تھیں۔ سنہ 1937 میں سوویت یونین کے ایک چھوٹے سے ق…
لمبے خوبصورت بال ہر شخص کی خواہش ہوتے ہیں تاہم چند ہی ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں جنکے بال گھنے اور مضبوط ہوں ورنہ اکثریت افراد بالوں کے گرنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں . مردوں میں بالوں کا گرنا ااور گنج پن شخصیت اور اعتماد کو متاثر کرتا ہے تاہم خواتین کے لیے یہ زیادہ پریشانی کاسبب بنتا ہے اور شخصیت کے ساتھ ساتھ حسن کو بھی متاثر کرتا ہے . گرتےبالوں کی وجوہات میں جسم میں غذائیت کی کمی ، ہارمونز کا عدم توازن ، تھائیرائیڈ کے مسائل ، اسٹریس ،ہیئر اسٹائلنگ پراڈکٹس کا بے حد استعمال ، بڑھتی عمر ، جینیات اور بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہو…
Social Plugin