آج کل کی لڑکیوں کو کس طرح کے خواب آتے ہیں؟


آج کل کی لڑکیوں کو کیسے خواب آتے ہیں اور 50 سال قبل ان کی دادیوں کو کیسے خواب آتے تھے؟ سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں آج کل کی لڑکیوں کا ایک دلچسپ راز بے نقاب کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق جرمنی کی یونیورسٹی آف فریبرگ کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج کے بعد بتایا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں کو 50 سال قبل کی خواتین کی نسبت 3 گنا زیادہ جنسی خواب آتے ہیں۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 16 سے 92 سال کے 2 ہزار 907 مرد و خواتین سے سوالات کیے اور ان کے خوابوں کی نوعیت کے بارے میں دریافت کیا۔

اس تحقیقاتی سروے میں نوجوان لڑکیوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ہر پانچ میں سے ایک ایسا خواب آتا ہے جس میں وہ جنسی عمل یا ایسی ہی کوئی پرشہوت چیز دیکھتی ہیں۔ اس کے برعکس عمر رسیدہ خواتین نے بتایا کہ ان کو نوجوانی میں ہر 15 میں سے ایک خواب ایسا آتا تھا جس میں وہ جنسی عمل دیکھتی تھیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جو ہیمنگ کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 16 سے 30 سال عمر کی خواتین سب سے زیادہ جنسی خواب دیکھتی ہیں۔ ماضی میں مرد ایسے خواب زیادہ دیکھتے تھے اور خواتین کم، لیکن آج کل کی لڑکیوں کو لڑکوں کے برابر ایسے جنسی خواب آتے ہیں۔ حالیہ چند دہائیوں میں مردوں میں ایسے خواب دیکھنے کی شرح لگ بھگ وہی رہی ہے تاہم لڑکیوں میں یہ شرح تیزی سے بڑھی ہے۔“