میرے ایک ادیب دوست نے، جو درویش بھی ہیں اور دانشور بھی، مجھے ایک مشکل سا سوال بھیجا ہے۔ لکھتے ہیں ”کیا جنسی خواہش اور تخلیقی صلاحیت میں کوئی کوریلیشن پایا جاتا ہے؟ اگر ایک (حسبِ معمول) عالمانہ کالم اس موضوع پر ارسال فرمائیں تو بہتوں کا بھلا ہوگا۔ نیازمند“ ۔ قبلہ و کعبہ! پہلے تو میں آپ کی یہ خوش فہمی دور کر دوں کہ میں نہ عالم ہوں نہ فاضل، نہ محقق ہوں نہ نقاد۔ میں تو زندگی، ادب اور انسانی نفسیات کا ایک ادنیٰ سا طالب علم ہوں۔ جو دیکھتا ہوں، جو محسوس کرتا ہوں، جو پڑھتا ہوں اور جو سوچتا ہوں وہ لکھ دیتا ہوں اور اپنے نظریاتی اور ادبی سفر میں د…
مجھ پر کئی سالوں بلکہ کئی دہائیوں کے تجربے ، مشاہدے، مطالعے اور تجزیے کے بعد زندگی کا یہ راز منکشف ہوا کہ دنیا کا ہر کلچر ایک عینک ہے اور ہر زبان بھی ایک عینک۔ ہر مذہب ایک عینک ہے اور ہر روایت بھی ایک عینک۔ انسانی شعور کے ارتقا کے سفر میں ہر عہد اور ہر دور ،ہر ملک اور ہر معاشرے کے انسان زندگی کو دیکھنے، سمجھنے اور برتنے کے لیے یہ عینکیں بناتے آئے ہیں۔ جب کوئی بچہ کسی خاندان میں پیدا ہوتا ہے اور کسی معاشرے میں تربیت پاتا ہے تو اس کے والدین اور اساتذہ اسے ایک عینک پہنا دیتے ہیں اور وہ بچہ لاشعوری طور پر زندگی کو اس عینک سے دیکھنے لگتا ہے۔…
میں پچھلے تین مہینوں سے پاکستان جانے کا پروگرام بنا رہا تھا اور 24 مارچ 2020 کا ٹورانٹو لاہور کا پی آئی اے کا ٹکٹ بھی خرید لیا تھا۔ دوستوں کو اپنے آنے کی خبر بھی دے دی تھی اور انہوں نے مجھے خوش آمدید کہنے کا اہتمام بھی کر لیا تھا۔ لاہور کے امجد صاحب ’جو سانجھ ادارے کے پبلشرہیں‘ وہ میرے ’ہم سب‘ کے کالموں کا انتخاب ’آدرش‘ چھاپ رہے ہیں۔ امجد صاحب شاعر امیرحسین جعفری کے ساتھ ’جو ایک نظم کے معتبر شاعر اختر حسین جعفری کے بیٹے ہیں‘ مل کر اس کتاب کی تقریبِ رونمائی کا اہتمام کر رہے تھے۔ میں امجد صاحب سے کبھی نہیں ملا لیکن میں نے انہیں فون پ…
”ہمارے بیٹے کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ اس سے شادی کرے گا جو شریعت اسلامی کی پابند ہوگی“ سر پر چار مون کا ہاتھ کی کڑھائی کا دو پٹہ اوڑھے لڑکے کی ماں بولی۔ دوپٹے کے پلو کے ساتھ موتی جڑے کروشیے کی لیس تلے کے ساتھ جوڑی گئی تھی۔ کندھوں پر پڑی پشم کی دوشالہ شال بار بار پھسل کربازووں پر گر رہی تھی۔ وہ ا س کو اٹھا کر ٹھیک کرتی تو کلائیوں میں موجود سونے کی چوڑیاں جھنجھنا نے لگتیں۔ وہ مسلسل باتیں کرتے جارہی تھی۔ ”بہن! میرا بیٹا تو کالج میں اسلامیات کا پرو فیسر ہے۔ اس کا اوڑھنا بچھونا اسلام کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ “ مشاطہ نے آنکھیں پھیر کر لڑک…
کیا آپ تنہا رہتے ہیں؟ کیا آپ اپنے خاندان کے ساتھ رہ کر بھی احساسِ تنہائی کا شکار ہیں؟ کیا آپ کی محبت کے رشتے سرد پڑ چکے ہیں؟ کیا آپ اپنے گھر میں بھی اجنبی محسوس کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ اس دنیا میں تنہا نہیں ہیں۔ آپ کو بالکل اندازہ نہیں کہ اس دنیا میں ہزاروں لاکھوں لوگ احساسِ تنہائی کا شکار ہیں۔ ایسے لوگوں میں سے ایک کی کہانی سن لیں۔ میرے ایک پچتھر سالہ بزرگ مریض ’جن کا نام والٹر ہے‘ مجھ سے ملنے آئے تو فرمانے لگے ’ دسمبر کا مہینہ پھر آگیا ہے اور میں اداس ہو گیا ہوں۔ ‘ ’آخر اس کی وجہ؟ ‘ میں متجسس تھا۔ ’ اس کی دو وجوہات…
Social Plugin