ملک میں ایک بار پھر دھرنے کی گونج ہے اور مفتی کرام کے فتوے بھی کانوں تک پہنچ رہے ہیں شکر ہے کہ مفتی صاحبان بھی نیند سے بیدار ہوئے اور انھیں بھی پتہ چلا کہ ملک میں حرام کام ہونے جا رہا ہے سوچتی ہوں اگر وہ اصحاب کہف کی طرح غاروں میں سوئے رہتے تو انھیں علم ہی نہ ہوتا کہ باہر کیا ہورہا ہے جانے کتنا عرصہ بیت جاتا جب ان کی آنکھ کھلتی تو منظر ہی بدل چکا ہوتا، حکومت بدل چکی ہوتی، حواری بدل چکے ہوتے، لیکن انھیں تو تب سمجھ آتی جب ان کا ”سکہ“ نہیں چلتا۔ آپ بھی تصور کیجیئے اور اس بات کا لطف لیجیے جب ہم ان اصحاب سے پوچھتے کہ صاحب آپ کون، کہاں …
زیبا شہزاد گذشتہ شب ”فیس بک گردی“ کرتے ہوئے ایک پوسٹ نظر سے گزری۔ جس میں ایک سے زائد شادیوں کی ضرورت و اہمیت لکھی تھی۔ یہ ایک مراسلہ تھا جس کے ایک دو پوائنٹ مجھے بہت اچھے لگے۔ اس میں متوجہ کرنے والا پوائنٹ یہ تھا کہ ”اچھے مرد پر ایک عورت کا قبضہ درست نہیں“ یعنی اس اچھے مرد پر تا دمِ خرابی متعدد عورتوں کا قبضہ ہوتے رہنا چاہیے۔ اور اگر مرد خراب ہو تو خواتین کو اس سے دور رہنا چاہیے۔ اور اسے سدھارنے کی کوشش ہرگز نہیں کی جانی چاہیے۔ اور دوسرا اہم پوائنٹ ”پہلی بیوی اگر اچھی ہو تو بھی دوسری شادی مستحب ہے“ یہ مردوں کے لئے خوشی کی بات ہے۔ دوسری شادی کر…
زیبا شہزاد لکس سٹائل ایوارڈ ہمیشہ سے بہت دھوم سے آتا ہے۔ اس میں شامل شرکائے محفل بہت مختلف انداز میں آتے ہیں۔ ہر ایک اس میں نمایاں نظر آنا چاہتا ہے۔ لکس سٹائل ایوارڈ آنے سے پہلے اور ختم ہونے کے بعد دنوں چرچوں میں رہتا ہے۔ لیکن اس سال تو انہونی ہوگئی۔ لکس سٹائل ایوارڈ میں وہ ہوگیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اب کیا نہیں ہونا چاہیے تھا یہ بحث الگ ہے۔ اگر ہونے اور نہ ہونے کی بحث چھیڑ دی جائے تو ممکن ہے یہ ہی طے پا جائے کہ لکس سٹائل ایوارڈ ہی نہیں ہونے چاہیے۔ سو اس بات کو رہنے دیتے ہیں اور آگے چلتے ہیں۔ جس بات نے سب کے ہوش اڑا رکھے ہیں اور جس کے چرچے …
زیباشہزاد Q یوں تو جلدی ہم سب ہی کو ہوتی ہے۔ اور تھوڑی نہیں بہت زیادہ جلدی ہوتی ہے شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ ہم لوگ بہت زیادہ جلدی میں دنیا میں آگئے ہوں۔ جیسا کہ ابھی پہلے بیٹے کی رسم عقیقہ ادا کی جانی ہو تو ماں باپ نے سوچا کیوں نہ ایک ہی بار سب بچوں کے عقیقہ اکٹھے کر دیے جائیں۔ عقیقہ سنت ہے جسے جلد ادا کرنے کا حکم ہے۔ بس پھر اسی سنت کی جلد ادائیگی کے لئے بچوں کی آمد کا سلسلہ جلدی جلدی شروع ہوجاتا ہے۔ وہ الگ کہ پھر بچوں کے فرض ادا کرنے کے چکر میں سنت موقوف کردی جاتی ہے۔ جہاں دو جی کمرے میں اکٹھے ہوئے، گھر کی فضا میں دھواں اٹھنے لگتا ہے۔ اماں جی …
زیبا شہزاد خاندانی منصوبہ بندی کو اگر انگلش میں ادا کیا جائے تو اس لفظ میں اپنی طرف کھینچنے کی بہت صلاحیت ہے۔ کچھ لوگ اسے اردو میں ادا کرتے جھجک محسوس کرتے ہیں اور اس سے دور رہتے ہیں اورکچھ انگلش سے ازلی بیر رکھتے ہوئے اس پر عمل کرنے سے گریزاں۔ بعض دانشور اسے شرم وحیا کے منافی سمجھتے ہوئے اس پر بات کرنا جرم قرار دیتے ہیں اور خود شرع ننگی ہے کہہ کر نابالغ پر بھی سب کھول دیتے ہیں۔ حالانکہ فیملی پلاننگ پر بات کرنا جرم ہے نا غیرت کا مسئلہ۔ لیکن چند لوگوں نے اسے انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے۔ ساٹھ کا عشرہ تھا جب خاندانی منصوبہ بندی کا منصوبہ سرکاری سطح …
Social Plugin