پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشن کے اشتراک سے تیار کردہ سنہرے دن اور الفا، بریوو، چارلی وہ ٹی وی سیریز ہیں جو لوگوں کے ذہنوں میں آج بھی تر و تازہ ہیں. طویل عرصے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک اور ٹی وی سیریل ’’عہد وفا‘‘، اسکرین کی زینت ہے۔ ’’عہد وفا‘‘ چار دوستوں کی کہانی ہے. یہ چار لڑکے ایک کالج میں زیر تعلیم ہوتے ہیں، مگر ایک سنگین شرارت کے سبب کالج سے نکال دیے جاتے ہیں۔ بعد ازاں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ ہوکر وطن کی خدمت کے لئے کوشاں ہونے کا عزم کرتے ہیں. آرمی آفیسر، صحافی، سیاستدان اور بیوروکریٹ کا یہ ساتھ دیکھنے وال…
سیدہ کنول زہرہ یوں تو مجھے ڈراموں یا فلموں سے کوئی خاص رغبت نہیں ہے مگر اگر کوئی بھتجی کسی اچھے یک روزہ ڈرامے یا فنی مووی کا لنک واٹس اپ کر دیتی ہے تو دیکھ لیتی ہوں۔ میری چھوٹی بھتجی میری فورسز سے دلی لگاؤ کے متعلق جانتی ہے۔ چند روز قبل اس نے مجھے ایک سلسلے وار ڈرامے کا لنک سینڈ کیا اور ساتھ لکھا، کاکا اس میں ایئر فورس لائف بھی ڈسکس کی گئی ہے۔ میں نے بڑے شوق سے لنک اوپن کیا تو پتہ چلا مسٹر سولجر بصارت کھونے کے سبب ایئر فورس چھوڑ چکے ہیں تاہم ذہنی طور پر آج بھی فلائٹ لفٹینٹ ہیں۔ بہرحال میرا شوق تو ایک قسط دیکھ کر فوت ہوگیا البتہ اس ڈرامے کی ای…
سیدہ کنول زہرہ چند روز قبل انٹرنیٹ پر ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بڑے غصے سے کسی سے اپنا اسکول بیگ مانگ رہا تھا۔ سوشل میڈیا کے صارفین اس ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہوئے بعد ازاں احمد نامی وہ بچہ مارننگ شوز کا حصہ بنا۔ جب لوگوں کا اس بچے سے مکمل تعارف ہوا تو کچھ حضرات نے اسے معصوم جبکہ کچھ نے اسے بدتمیز گرداننا، حالانکہ تین سالہ بچے کو کیا پتہ تمیز کیا ہے اور بدتمیزی کسے کہتے ہیں۔ وہ تو کورے کاغذ کی مانند ہوتے ہیں۔ انہیں جو بات سکھائی یا سمجھائی جائے وہ فوری نوٹ کرلیتے ہیں۔ بچوں کو توجہ کی طلب زیادہ ہوتی ہے۔ احمد نامی اس بچے ن…
سیدہ کنول زہرہ وہ گداگر جو کبھی اللہ کے نام پر مالی مدد کی درخواست کیا کرتے تھے اب ان جگہ پیشہ ور بھکاریوں نے لے لی ہے جو ہر بندے کو پکڑ کر، راستہ روک کر، دروازہ کھٹکھٹا کر بھیک وصولنے کو حق سمجھنے لگے ہیں۔ اکثر تو یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کم بھیک ملنے پر بھکاری خوب ناراض ہوتے ہیں اور بددعائیں تک دینے لگتے ہیں۔ بد دعائیں سن کر کمزور دل یا پھر فہمی افراد فوری ان کی ہتھیلی گرم کردیتے ہیں۔ جب سے گداگری نے پیشے کا روپ اختیار کیا ہے تب سے بھکاریوں کے انداز بھی بدل گئے ہیں۔ پروفیشنل بھکاریوں کی مختلف اقسام روزانہ حق دار سے اس کے منہ کا …
Social Plugin