فلم میں خودلذتی کا سین دراصل خواتین کے بااختیار ہونے کی عکاسی کرتا ہے؛ سوارا بھاسکر


کرینہ کپور، سونم کپور اور سوارا بھاسکر کی نئی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملی اور بھارت میں بھی اس کے فحش مواد کو لے کر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اس فلم میں سوارابھاسکر کا ایک انتہائی شرمناک سین موجود ہے جس میں وہ اپنے کمرے میں بیٹھی خودلذتی میں مصروف ہوتی ہیں۔ اس سین پر جب بھارتی شہریوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کیا تو سوارابھاسکر نے ایسا جواز پیش کر دیا کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ ’’فلم میں خودلذتی کا سین دراصل خواتین کے بااختیار ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

اب بھارتی شہری سوارا بھاسکر کے اس جواز پر کڑی تنقید کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جا کر اپنے باپ کو بھی بتاؤ کہ تم خودلذتی کے ذریعے بااختیار بن چکی ہو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سودیپ سنہا نامی صارف نے لکھا کہ ’’صرف ایک سوال، کسی عورت کے خودلذتی کرنے کا اس کے بااختیار ہونے سے کیا تعلق؟ انہیں اس کام سے کون روک رہا ہے، لیکن لوگوں کے سامنے؟ میرے خیال میں خواتین کے بااختیار ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ لوگوں کے سامنے خودلذتی کرنا شروع کر دیں۔‘‘
اس کے جواب میں سوارابھاسکر نے اپنی ٹویٹ میں مزید گھٹیا جواز تراشتے ہوئے لکھا کہ ’’سودیپ! ساکشی (فلم میں سوارابھاسکر کا کردار)اپنے بیڈروم میں تھی، عوام کے سامنے نہیں، اور خودلذتی کا مطلب یہ ہے کہ یہ تمہارا جسم ہے، تم جو چاہو کرو، چنانچہ اس کا تعلق خواتین کے بااختیار ہونے سے ہے۔‘‘نیہا پانڈے نامی لڑکی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ذرا سوچو، سوارابھاسکر کا باپ آ کر اس سے پوچھے کہ ابھی تم نے کیا کیا؟ تو کیا یہ انہیں بتا دے گی کہ آج اس نے خودلذتی کرکے خود کو بااختیار بنایا؟
کالم اور بلاگز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیےبلاگ کا گروپ جوائن کریں۔