چشتی صاحب! آپ کے سوال بظاہر سادہ لیکن در پردہ بہت گمبھیر ہیں۔ ہر سوال کے جواب میں ایک پورا مقالہ لکھا جا سکتا ہے۔ میں ان سوالوں کا اختصار سے جواب دینے کی کوشش کروں گا۔ پہلا سوال : نفسیاتی طور پر صحتمند انسان کیسا ہوتا ہے؟ جواب : آج سے ایک سو سال پہلے کسی نفسیات کے طالب علم نے سگمنڈ فرائڈ سے پوچھا تھا کہ ذہنی صحتمند انسان کی دو نشانیاں بتائیں تو انہوں نے فرمایا تھا A MENTALLY HEALTHY PERSON CAN WORK AND PLAY ذہنی طور پر صحتمند انسان محنت اور محبت دونوں کر سکتا ہے۔ دوسرا سوال : ہم کس انسان کو نفسیاتی مریض کہہ سکتے ہیں؟ جواب : نفسیاتی مریض یا خود…
مصنف: ڈاکٹر خالد سہیل۔ ۔ ۔ ثنا بتول درانی ثنا بتول کا خط۔ ڈاکٹر صاحب! آپ کی تحریر اور اپنے موضوع نفسیات پہ گرفت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا ہے۔ آپ کا ہر کالم میرے لیے سوچ کے نئے در وا کرتا ہے۔ مجھے خود بھی کافی حد تک انسانی نفسیات اور رویوں کو پڑھنے، سمجھنے اور سلجھانے کی کافی دلچسپی ہے۔ انسانی تعلق جو ایک مرد اور عورت کے درمیان محبت، ریلیشن شپ یا شادی کا ہے ایک ایسا موضوع ہے جو مجھے اپیل کرتا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ تعلق بنتے ہوئے کافی وقت لیتا ہے لیکن جب اسے توڑا جاتا ہے تو عموماً ایک تلخی کے ساتھ ختم کیا جاتا ہے جیسے اس میں کبھی محبت اور مٹھاس نہ …
ڈاکٹر خالد سہیل۔ رخسانہ فرحت رخسانہ فرحت کا خط محترم ڈاکٹر خالد سہیل اسلام و علیکم! امید کرتی ہوں کہ آپ بخیریت ہیں، امید یقین میں بدل جاتی ہے جب ”ہم سب“ پر آپ کے آرٹیکل پڑھتی ہوں۔ اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے کہ اس دنیا میں ”مسیحا“ بہت کم ہیں۔ سب سے پہلے شکریہ کہ آپ نے میرے خط کا جواب دیا اور معذرت کہ میں نے خط کے آخر میں آپ کو دوست لکھا، مجھے نہیں لکھنا چاہیے تھا۔ اگر آپ کو برا لگا ہو تو اس کے لئے معذرت۔ آپ کے کالم کو میں ہمیشہ ایک ”استاد“ کے لیکچر کی حیثیت سے دیکھتی ہوں اور کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ محترم ڈاکٹر آج کل وقت ک…
ڈاکٹر زاہد کے خط کا جواب ڈاکٹر زاہد صاحب! آپ بہت کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں۔ میں آپ کے افسانے اور کالم دونوں بڑے شوق سے پڑھتا ہوں۔ میری نگاہ میں آپ ایک صاحبِ طرز لکھاری اور ایک حق گو دانشور ہیں۔ یہ میری خوش بختی کہ آپ نے مجھے، ہم سب، کی وساطت سے، محبت اور جنس کی نفسیات، کے نام سے ایک ادبی محبت نامہ لکھا اور میرے رائے چاہی۔ میری نگاہ میں محبت جنس اور شادی ایک رومانی تکون کے تین کونے ہیں۔ روایتی لوگ اپنے رشتوں میں ان تینوں کونوں کو ملانے کی بہت کوشش کرتے ہیں اور بعض عارضی طور پر ملانے میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ سات…
محترم خالد سہیل السلام علیکم، میرا آپ کا تعارف صرف ’ہم سب‘ کی وساطت سے ہے۔ میرے اور آپ کے استاد محترم وجاہت مسعود کا کہنا ہے ”ہم عصر کی تعریف ذرا مشکل ہوتی ہے۔ چشمک کا پہلو موجود نہیں ہو تب بھی خود آرائی آڑے آتی ہے“۔ لیکن میں چوں کہ آپ کا ایک لحاظ سے ہم عصر نہیں بلکہ بہت چھوٹا ہوں (عمر نہیں قد، اور قد بھی جسمانی نہیں بلکہ ادبی قد) اس لئے مجھے یہ کہنا بہت مناسب لگتا ہے کہ آپ جو لکھ رہے ہیں، اس کی تعریف کیے بنا چارہ نہیں۔ آپ کا گزشتہ کالم ”کیا آپ جنسیات کی نفسیات سے واقف ہیں“؟ پڑھا۔ آپ جنسیات پر کھل کر لکھتے ہیں اور نفسیات کے ڈاکٹر ہیں۔…
مصنف: ڈاکٹر خالد سہیل۔ رخسانہ فرحت رخسانہ فرحت کا خط محترم ڈاکٹر خالد سہیل اسلام و علیکم! امید ہے کہ وبا کے اس موسم میں جب پوری دنیا سماجی تنہائی کا شکار ہے، آپ اپنے گرین زون میں خوش وخرم زندگی گزار رہے ہوں گے۔ دعا ہے کہ آپ اس وبا سے محفوظ رہیں اور ہم جیسے لوگوں کو ریڈ زون سے نکلنے کا راستہ دکھاتے رہیں۔ بہت عرصے سے آپ کو خط لکھنے کا سوچ رہی تھی مگر میری ازلی سستی میری راہ کی دیوار بنی رہی۔ آج اخر کار میں نے اس دیوار کو پار کر ہی لیا ہے۔ آج کل پوری دنیا وبا کے بحران سے گزر رہی ہے، عجب بیماری ہی جس کا علاج تنہائی ہے۔ آپ ماہر نفسیات ہ…
Social Plugin