ضلع اواران کا تعلیمی نظام اب بھی ایکٹنگ افسر ان کے سہارے چل رہا ہے۔ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے۔ جس سے لگ یہی رہا تھا کہ ان تقرری و تبادلوں کے نتیجے میں تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی مگر ایسا نہیں ہو سکا۔ کچھ ہی عرصے بعد ماضی کے فارمولے دوبارہ آزمائے جانے لگے۔ اور نچلے درجے کے افسر ان کو بھاری ذمہ داریاں سونپی گئیں جنہیں وہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ آرگنائزر بلوچستان ایجوکیشن سسٹم شبیر رخشانی نے کہا کہ محکمہ تعلیم ضلع آواران کی تین اہم پوزیشنوں پر اس وقت تین ایسے افراد کو ذمہ داری…
نگانی سر۔ شاعر عطا شاد کا آبائی گاؤں۔ تربت سٹی سے ملحقہ علاقہ۔ مگر اس علاقے سے اچھی خبریں نہیں آتیں۔ ناپسندیدہ علاقہ قرار پایا ہے بھلا وہ کیوں۔ لفظِ منشیات سے جڑا ہوا ہے اس لیے۔ ایک عجیب سے بے کیفی ہے روح پر طاری ہے یہ لاتعلقی کا مظہر ہی تو ہے کہ ذہنوں پر پردے گرائے رہتے ہیں۔ چیزیں اپنانے سے ٹھیک ہوتی ہیں منہ موڑنے سے نہیں۔ خیر۔ اچھی خبر یہ ہے کہ جو ٹیگ سنگانی سر کو لگا دیا گیا ہے۔ چند نوجوان اس سے بالاتر ہو کر بلند حوصلوں کے ساتھ اس ٹیگ کو مٹانے کے لیے کوشاں ہیں۔ لاتعلقی کی اس خلا کو یہ نوجوان شعور و آگاہی سے پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔…
کراچی سے پنجگور اور پنجگور سے کیچ کا طویل مسافت طے کرتے ہوئے چائے کی طلب ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ چائے کا چسکا ہر جگہ لے چکا تھا مگر حقیقی ذائقہ دینے سے وہ چائے محروم تھے۔ چائے کی بدمزگی کا برملا ا اظہار میں نہ چاہتے ہوئے پنجگور کے دوستوں کے سامنے کر چکا تھا۔ دوستوں نے سوال کر ڈالا کہ چائے کیسی چاہیے وہی بتا دو ہم بنا لیں گے میں نے جوابا کہا تھا کہ ذائقے کی شکل و صورت کو لفظوں میں کس طرح بیان کیا جاتا ہے یہ مجھے نہیں معلوم۔ کیچ میں بھی یہی حال تھا۔ شام ہوتے ہی ہم نے نعیم شاد سے فرمائش کی کہ چائے ہمیں وہ پلائیں جو بقول دوستوں کے دما…
میں جب بھی گاؤں چلا جاتا ہوں تو میرے سامنے گاؤں کی وہی تصویر آویزاں ہوتی ہے جو میرے بچپن میں ہوا کرتی تھی۔ سوالات میرے گرد ڈیرہ ڈالتے ہیں۔ میرے گاؤں کے بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم کیوں؟ کھوج لگانے کی کوشش کرتا ہوں مگر جواب تلاش نہیں کرپاتا ہوں۔ نہ ہی گاؤں کے مرد پڑھے لکھے اور نہ ہی خواتین۔ ایک دن ایک خاتون سے سامنا ہوا۔ بغل میں بیمار بچہ مسلسل روتا چلا جا رہا تھا۔ سوال ان سے یہی تھا کہ ڈاکٹر کو دکھایا تو کہنے لگیں ہاں دکھایا تو ضرور مگر ڈاکٹر نے کہا کچھ نہیں۔ جب رپورٹ دیکھی تو بچہ انیمیا کی بیماری کا شکار تھا۔ ماں پڑھی لکھی نہیں جو …
گزشتہ روز ایک محفل میں باتوں باتوں میں ایک دوست یہ کہہ گئے کہ بی بی سی اردو سروس کا پروگرام سیربین بند ہونے جا رہا ہے۔ شاید یہ خبر دوستوں کے لیے انہونی نہیں تھی مگر یہ خبر سن کر ذہن کو دھچکا سا لگا۔ بے اختیار زبان سے نکل آیا ”کیا؟ “ دوست میری طرف متوجہ ہوئے ”کیا ہوا بھائی! انتقال کی خبر تھوڑی سنا دی کہ اس پر ملال ہوا جائے۔ “ میرے لیے یہ ملال کی خبر ہو نہ ہو مگر میں جانتا ہوں کہ بلوچستان کے کونے کونے میں بسنے والے ان افراد کے لیے یہ ملال والی بات ضرور ہوگی جن کے لیے خبروں کا واحد وسیلہ تاحال بی بی سی اردو سروس کا پروگرام سیربین ہی ہے۔ انٹ…
Social Plugin