تحریم عظیم گزشتہ برس محکمہ زراعت بعض ناقابلِ اشاعت وجوہات کی بناء پر خاصا مقبول رہا۔ اس سال یہ مقبولیت ہماری یونیورسٹیز کے حصے میں آتی معلوم ہو رہی ہے۔ روزانہ ہی کسی نہ کسی یونیورسٹی سے ایسی خبر آتی ہے جو سننے والوں کے چودہ طبق روشن کر دیتی ہے۔ بحریہ یونیورسٹی اس معاملے میں پہلی پوزیشن پر ہے لیکن قوی امید ہے کہ یہ مقام جلد ہی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے نام ہو جائے گا۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے اعلان کیا ہے کہ اس سال یونیورسٹی ویلنٹائنز ڈے کی جگہ سسٹرز ڈے منائے گی۔ اس د…
تحریم عظیم پیاری آنٹی! امید ہے کہ آپ اپنی شادی شدہ زندگی سے بھر پور لطف اٹھا رہی ہوگی اور اپنے گھرمیں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ خوش و خرم رہ رہی ہوں گی۔ مجھے ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے آج میں آپ کو یہ خط لکھ رہی ہوں ۔وہ مسئلہ آپ کی مجھ سے بے تحاشہ محبت ہے جو ہر روز بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ اگر میں یہ کہوں کہ آپ اپنے شوہر اور بچوں سے زیادہ میرے بارے میں فکر مند ہیں تو یہ بالکل غلط نہ ہو گا۔ آپ اپنی حسین پریوں جیسی زندگی میں بھی مجھے بھولی نہیں ہیں۔ اس پر میں جتنا ناز کروں، اتنا کم ہے۔ میں موٹی کیوں ہو رہی ہوں؟ …
تحریم عظیم خوف و خطر سے پاک ماحول سب کو میسر ہونا چاہیے #AbAurNahin (اب اور نہیں)۔ ٹوئٹر پر ایک نئی مہم کا آغاز ہوا ہے اور جیساکہ نام سے ظاہر ہے اس کا مقصد معاشرے میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کا سدباب کرنا یا ان کے بارے میں معاشرے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔ اسی مسئلہ پر بحث میں بہت سے خواتین اور کچھ مرد حضرات بھی اپنے خیالات، تجربات، مشاہدات اور سوچ کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل رائٹس گروپ خواتین کے مسائل اور حقوق کی وکالت کرنے والی ایک سماجی تنظیم ہے جس نے اس مہم کو شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں مسلسل کئی ٹوئٹس کی ہیں۔ انھ…
تحریم عظیم بھارت کی ایک ریاست کیرالہ کے مشہور زمانہ سبریملا آئیپّا مندر میں پچاس سال سے کم عمر کی خواتین کو مندر کے اندر جانےکی اجازت نہیں تھی۔ اس پابندی کے خلاف سپریم کورٹ کا در کھٹکھٹایا گیا جہاں سے تین ماہ قبل ہر عمر کی خاتون کو مندر میں جانے کی اجازت ملی۔ مندر کمیٹی اور کٹر پنتھی ہندو تنظیمو ں کے علاوہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے اس اجازت نامے کو اپنے مذہبی معاملات میں مداخلت قراردیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی اور خواتین کو مندر میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا۔ بدھ کے روز 40 کے پیٹے میں موجود دو عورتوں نے آدھی رات کو پول…
تحریم عظیم شادی یوں تو ایک کٹھن کام ہے لیکن اس کا سب سے مشکل عنصر لڑکی کا جہیز بنانا ہے۔ مڈل کلاس گھرانوں میں یہ کام لڑکی کی پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے۔ یہ طبقہ بیٹی کے پیمپرز کا پیکٹ لینے جائے تو ساتھ ہی ایک ٹی سیٹ، بیڈ کور یا کچھ اور نہیں تو دو چار چمچے ہی خرید لیتا ہے۔ یہ سارا سامان ایک بڑی سی لوہے کی پیٹی میں جمع ہوتا رہتا ہے۔ شادی کے وقت اس جمع شدہ خزانے میں فریج، ٹی وی، اے سی، فرنیچر اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء کا اضافہ کیا جاتا ہے اور لڑکی بیاہ دی جاتی ہے۔ اس جہیز کا تعلق سسرال میں لڑکی کو ملنے والے مقام سے ہے۔ ج…
تحریم عظیم فروری کا مہینہ شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر قدامت پسند حضرات کی طرف سے ویلنٹائن ڈے کے خلاف پوسٹنگ دیکھنے کو ملی۔ کہیں لڑکوں کو درس دیا جا رہا تھا تو کہیں لڑکیوں کے ریپ کی کہانیاں سنائی جا رہی تھیں۔ اکثر پوسٹوں میں تو قدامت پسند حضرات مردوں کی غیرت کو للکارتے نظر آئے کہ جیسے تم نے دوسرے کی بہن کو پھول دیا، کیا تمہاری بہن کو بھی ویسے ہی پھول ملا ہے؟ یہ سب دیکھ کر ایسے معلوم ہوتا ہے کہ عام لوگوں کی نسبت قدامت پسند حضرات کو اس دن کا خوب انتظار رہتا ہے۔ مجھ جیسے عام لوگ تو ہر دن کو محبت کا دن سمجھتے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے کب آ کر گ…
تحریم عظیم پہلے دور میں جب انٹرنیٹ زیادہ عام نہیں ہوا تھا تب شادیوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے الگ قسم کے مشورے دیے جاتے تھے مثلاً اپنے رشتے میں کسی تیسرے کو شامل نہ کرو، ایک دوسرے کی عزت کرو، ایک دوسرے سے محبت کے ساتھ پیش آؤ، ایک دوسرے کے والدین اور بہن بھائی کی عزت کرو اور ان کے ساتھ ادب سے پیش آؤ، ایک فریق غصے میں ہو تو دوسرا چپ کر جائے۔ جب پہلے فریق کا غصہ ٹھنڈا ہو تب جا کر اس سے بات کرے۔ لیکن اب دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے اور اس جدید دنیا میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کو اپنے رشتے کو شادی کے اولین دنوں کی طرح تروتازہ رکھنے کے لیے…
تحریم عظیم کچھ روز قبل کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سبیکا خان نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں اپنے ساتھ حرم میں پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے ایک واقعے کے بارے میں لکھا۔ یہ اپنی طرز کا انوکھا واقعہ ہے۔ کم از کم میری نظر میں اس سے پہلے کبھی کوئی ایسی تحریر نہیں گزری جس میں حرم میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات کا ذکر کیا گیا ہو۔ سبیکا اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ”میں عشاء کی نماز کے بعد کعبہ کے گرد طواف کر رہی تھی۔ یہ میرا تیسرا طواف تھا، میں نے اپنی کمر پر ایک ہاتھ محسوس کیا۔ مجھے لگا کہ غلطی سے لگ گیا ہوگا، میں نے نظر اند…
Social Plugin