تقریباً دو ماہ سے سویڈن کے شہر سے لاپتہ ہونے کے بعد مقامی پولیس نے پاکستانی صحافی ساجد حسین کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ سٹاک ہوم پولیس کی ترجمان کے مطابق ساجد کی لاش ایک ہفتے پہلے اُپسالہ شہر کے نزدیک دریا کے کنارے ملی تھی، جس کے بعد ساجد کے گھر والوں سے ساجد کی لاش کی شناخت کرنے میں وقت لگا۔ ساجد کے ساتھ سویڈن میں رہائش پذیر اُن کے دوست تاج بلوچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’مقامی پولیس ساجد کی شناخت کرنے کے لیے اُن کے خاندان سے سوالات کرتی رہی کہ انھوں نے کس رنگ کے کپڑے پہنے تھے، کیا دانتوں کی کوئی سرجری کرائی تھی اور دیگر ملتے…
چند روز قبل طارق جمیل صاحب نے ایک سرکاری تقریب میں وزیر اعظم عمران خان صاحب کی موجودگی میں دعا کرائی۔ ماضی قریب میں شاید ہی کسی دعا نے اتنی بحثوں کو جنم دیا ہو جتنی بحثیں اس دعا پر ہو چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ دیگر امور کے علاوہ اس دعا میں سچائی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے پوری قوم کے جھوٹے ہونے کا ذکر تو کیا لیکن اس کے ساتھ خاص طور پر میڈیا کے جھوٹے ہونے کا ذکر بھی کیا۔ جیسا کہ توقع تھی اور جیسا کہ دنیا بھر میں ہوتا ہے اس میڈیا کے کئی سینیر صحافی صاحبان کی طرف سے رد ِ عمل سننے میں آیا۔ اس پر بغیر کسی توقف کے طارق جمیل صاحب نے معافی ما…
اسلام آباد — صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظیم 'رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز' (آر ایس ایف) نے الزام لگایا ہے کہ رواں ماہ دو مارچ کو سوئیڈن سے لاپتا ہونے والے پاکستانی صحافی ساجد حسین کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے اغوا کرایا۔ سوئیڈن کے شہر اپسالا سے دو مارچ کو پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بلوچ صحافی ساجد حسین آن لائن جریدے 'بلوچستان ٹائمز' کے کے مدیر ہیں۔ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق سمیت دیگر مسائل پر مضامین لکھتے ہیں۔ آر ایس ایف سویڈن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں یورپی …
BBC پاکستان میں آج کے دور میں صحافت آزاد ہے یا نہیں، یہ بحث گذشتہ کچھ عرصے سے زوروشور سے جاری ہے اور اب صحافیوں کی عالمی تنظیم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ نے بھی اب اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھا ہے۔ عمران خان نے حال ہی میں اپنے دورۂ امریکہ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان میں صحافت پر کوئی قدغن نہیں اور نہ ہی صحافیوں کو کسی دباؤ کا سامنا ہے۔ آر ایس ایف کے خط میں تفصیل سے ایسے واقعات کا ذکر شامل ہے جو پاکستان میں سینسرشپ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اپنے خط میں تنظیم نے وزیراعظم پاکستان سے کہا ہے …
محمد حنیف بہتر تو یہ ہوتا کہ تم لوگ سر غفور کی بات مان لیتے جو انھوں نے بہت شائستہ لہجے میں کہی تھی کہ صحافی صرف چھ مہینے مثبت رپورٹنگ کریں پھر دیکھیں پاکستان کہاں سے کہاں پہنچتا ہے۔ تم میں سے اکثر مان گئے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو آزادی صحافت کا رونا روتے رہے۔ حامد میر کے پرانے پروگراموں سے کلپ نکال کر ماتم کرتے ہیں کہ نئے پاکستان کے بانی اور فاتحِ واشنگٹن ڈی سی نے تو خود کہا تھا حامد میں آزادی صحافت کے خلاف کیسے ہو سکتا ہوں کیونکہ پی ٹی آئی تو بنی ہی میڈیا کی وجہ سے تھی اور جب دس بارہ سال تک قوم میری بات نہیں سنتی تھی تو صرف صحافی سنتے تھے۔ ت…
دانش حسین، حسن عباس - بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد یہ لوگ حب الوطنی کے نام پر گالیاں اور دھمکیاں دے رہے ہیں اور وردی کو بھی استعمال کر رہے ہیں پاکستان میں گذشتہ چند روز سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صحافیوں کے خلاف ایک باقاعدہ مہم جاری ہے جس میں نہ صرف انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ اس مہم میں ملک کے سینیئر اور معتبر صحافیوں کی تصاویر لگا کر انھیں ملک دشمن قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاریوں کا مطالبہ کیا گیا۔ جیو نیوز سے وابستہ صحافی اور اینکر حامد میر کا نام بھی اس فہرست میں شامل تھا جس …
Social Plugin