بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کئی اشیا کی فروخت میں کمی اور بعض کی فروخت میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کنڈومز بنانے والی یورپی کمپنی ریکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ان کے کنڈومز کی فروخت میں بھی کئی گنا کمی واقع ہو گئی ہے۔ ریکیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مرد و خواتین کے ملنے کے مواقع کم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کنڈومز کی فروخت گر گئی ہے۔
کنڈوم بنانے والی ایک اور کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کی کنڈوم کی فروخت بھی کئی گنا کم ہو گئی ہے اور رواں ماہ وہ اپنی کنڈوم کی پیداوار میں 20 کروڑ کی کمی کر رہے ہیں۔
دوسری طرف حفظان صحت سے متعلق مصنوعات بنانے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی فروخت میں کئی گنا اضافے کی خبر دی ہے۔ ان کمپنیوں کی طرف سے جاری بیانات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ صحت و صفائی کا خیال پہلے سے کہیں زیادہ رکھنے لگے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مصنوعات کی فروخت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔