فائل فوٹو ویب ڈیسک — بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کے فیصلے کے بعد رواں سال ہونے والی انڈین پریمئر لیگ غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ خبررساں ادارے 'رائٹرز' نے آئی پی ایل کی فرنچائز کے عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلے سے متعلق فرنچائز کو آگاہ کر دیا ہے۔ آئی پی ایل 2020، 29 مارچ سے شروع ہونا تھی۔ لیکن لاک ڈاؤن کے باعث اسے 15 اپریل تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ لیکن اب اسے غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈی…
Social Plugin